Saturday, May 18, 2024

کاہنہ پولیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

کاہنہ پولیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی
January 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کاہنہ پولیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹازخمی ہوگیا۔

سلامت علی نامی شخص بیوی زبیدہ اور بیٹے کے ہمراہ کار پر سوار جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں سلامت اور اس کی بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا عاطف زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات صادر کردیئے۔ کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔