کاہنہ میں کبڈی پلیئر وقاص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

لاہور (92 نیوز) - کاہنہ میں کبڈی پلیئر وقاص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، رشتے کے تنازع پر سر میں گولیاں ماری گئیں، شاہدرہ ٹاؤن میں لڑکی کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کاہنہ میں کبڈی کے کھلاڑی وقاص کا قتل، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں ملزم کووقاص کےسرمیں گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وقاص لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا ہوتا کہ اسی دوران ملزم پیچھِے سے آکر گولی مار دی، کاہنہ کی کبڈی ٹیم کے کپتان وقاص نے ملکی سطح پر کبڈی کے بہت سارے مقابلوں میں حصہ لیا اور جیتے۔
پولیس نے مقتول کے بھائی محمد عباس کی مدعیت میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق وقاص کو رشتے کے تنازع پر وارث نے قتل کیا، ملزمان کو موقع پر ہی لوگوں نے پکڑ لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔
شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی گئی، پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔