Saturday, September 21, 2024

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس، بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس، بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ
December 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گندم کے موجود ذخائر، ضروریات گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا موثر حکمت عملی سے ایک ماہ کے دوران گندم کی مد میں 55 ارب جبکہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے 2 ارب روپے بچائے۔ لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب زرعی صوبہ ہے اسے گندم کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔