اسلام آباد (92 نیوز) - امپورٹڈ شیمپو، صابن، لوشن، الیکٹرانکس، میک اپ کا سامان مہنگا نہیں بہت مہنگا ہوگیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔
پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، لیڈیز پرس، ہیڈ فونز، آئی پوڈ،اسپیکرز، دروازے اور کھڑکیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو گیا۔ 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، امپورٹڈ ٹائلز، سینیٹری سامان، فانوس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 ہو جائے گا۔