Friday, April 26, 2024

کابینہ کا اجلاس، ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق انکوائری رپورٹ پر کمیٹی قائم

کابینہ کا اجلاس، ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق انکوائری رپورٹ پر کمیٹی قائم
June 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق انکوائری رپورٹ پر کمیٹی بنا دی گئی۔

کابینہ کو انڈر انوائسنگ امپورٹ اور اس کے سدباب پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے قانونی معاملات پر قائم کمیٹی کے دو فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وزیرداخلہ رانا ثناء ، مولانا اسعد محمود ، طارق بشیرچیمہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ وفاقی بجٹ پر تحفظات کو حل کرنے کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے عمران خان نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، انکی کرپشن کی تحقیقات کیلئے بھی کمیٹی قائم کر دی ہے۔