Monday, May 13, 2024

کابل سفارتخانے پر حملے کا معاملہ، پاکستانی ناظم الامور ہنگامی طور اسلام آباد پہنچ گئے

کابل سفارتخانے پر حملے کا معاملہ، پاکستانی ناظم الامور ہنگامی طور اسلام آباد پہنچ گئے
December 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا معاملہ، افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور ہنگامی طور اسلام آباد پہنچ گئے۔

افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی مشاورت اور دیگر امور کیلئے وزارت خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے۔ عبید الرحمن چند دن بعد کابل چلے جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے افغانستان میں پاکستانی سفیر کی اسلام آباد آمد کی تصدیق کردی۔ کہتی ہیں کابل میں پاکستانی ہیڈآف مشن عبیدالرحمٰن نظامانی پاکستان پہنچے ہیں، عبیدالرحمٰن نظامانی کا مشاورت کے لیے دورہ پہلے سے طے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمن قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے۔