Sunday, May 12, 2024

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار
December 5, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شخص غیرملکی شہری اور داعش کا رکن ہے، باغیوں کے ساتھ مل کر یہ حملہ کیا۔ پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حلقے مذموم اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سفارتخانے پر حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی بال بال بچے، انکے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے تھے۔ عبید الرحمن مشاورت اور دیگر امور کیلئے وطن واپس پہنچ گئے۔