کابل (92 نیوز) - کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمٰن پر فائرنگ کردی گئی، گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی پر فائرنگ کا واقعہ چہل قدمی کے دوران پیش آیا، گولیاں پاکستانی ناظم الامور کو چھوتے ہوئے ان کے گارڈ محمد اسرار کو جا لگیں، اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا، پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو فوری طور پر وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ واپسی کے لیے خصوصی طیارہ آج رات یا کل علی الصبح بھیجا جائے گا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر فائرنگ کی فوری انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم کا ٹویٹ میں درعمل میں کہنا ہے ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی گارڈ نے خود گولی کھا کر ہیڈ آف مشن کی زندگی بچائی، سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا گُو ہوں۔