Monday, May 6, 2024

کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکے میں 10 شہری جاں بحق

کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکے میں 10 شہری جاں بحق
January 1, 2023 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکے میں دس شہری جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ ’’ آج صبح کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا جس میں 10 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔‘‘

مقامی افراد نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے لگ بھگ ہوائی اڈے کے اُس علاقے سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جو فوجی استعمال میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان نے اگست 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا، جس کے بعد افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر دھماکوں کی ذمہ داری داعش کے جنگجو قبول کرتے آئے ہیں۔