Wednesday, April 24, 2024

کابل کی مسجد میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق

کابل کی مسجد میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق
April 29, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - کابل کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد دھماکہ میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دھماکہ دارالحکومت کے مغرب میں واقع خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا، وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسم اللہ حبیب نے بتایا کہ دھماکہ میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مسجد کے سربراہ، سید فضل آغا نے کہا کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، کالا دھواں اٹھ کر ہر طرف پھیل گیا، انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں ان کے بھتیجے بھی شامل ہیں۔ مزید بولے کہ میں خود تو بچ گیا لیکن اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

رہائشی محمد صابر نے کہا کہ اس نے لوگوں کو ایمبولینسوں میں لادتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا، "دھماکا بہت زوردار تھا، میں نے سوچا کہ میرے کان کے پردے پھٹ گئے ہیں۔"

 

کابل کے مرکز میں واقع ایمرجنسی ہسپتال نے کہا کہ وہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 21 مریضوں کا علاج کر رہا ہے اور دو مریض پہنچتے ہی دم توڑ چکے تھے۔