Thursday, April 25, 2024

کابل کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

کابل کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی
June 18, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے ہوئے، کابل میں سکھ گوردوارہ کے قریب بھی ایک بم دھماکہ کیا گیا، 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ صبح6 بجے شروع ہوا، خودکش حملے کی کوشش کی گئی جو سکیورٹی اہلکار نے ناکام بنادی جس پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کو گوردوارے کے گیٹ پر اڑا دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کسی مسلح گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔