Friday, April 19, 2024

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد عباس کی عمدہ باؤلنگ، چھ وکٹیں حاصل کیں

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد عباس کی عمدہ باؤلنگ، چھ وکٹیں حاصل کیں
May 7, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمد عباس کی عمدہ باؤلنگ دیکھنے میں آئی۔ گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عامر کے ہمپشائر کے خلاف دوسری اننگز میں بھی تین شکار ہوئے۔ انگلینڈ  کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان  بین اسٹوکس کے فرسٹ کلاس  کاؤنٹی میں ریکارڈ بنے۔ ایک اننگ میں  17 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ بنایا۔ بین اسٹوکس نے  ایک اوور میں پانچ چھکے بھی لگائے۔