راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے وہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑیں گے۔
جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف بولنا شروع ہوگئے اب وہ بھی بولیں گے۔ پولیس نے پہلے عدالت میں کہا ان پر کوئی مقدمہ نہیں، عدالت نے مقدمات کی تفصیل مانگی ہے۔