Saturday, July 27, 2024

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی
August 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت زار کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔

بشریٰ بی بی نے بیان حلفی میں عدالت سے سابق وزیراعظم کی خراب صحت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، وزن بھی کم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات اور تاخیر کے بعد بائیس اگست کو اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ اس جدوجہد میں ہر قربانی دینے اور مشکل کا سامناکرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اٹک جیل میں پوچھ گچھ کی۔