Sunday, September 8, 2024

جیل بھروتحریک میں نوجوانوں کو ایندھن بنایا گیا، مریم نواز کا عمران خان پر تنقیدی وار

جیل بھروتحریک میں نوجوانوں کو ایندھن بنایا گیا، مریم نواز کا عمران خان پر تنقیدی وار
March 9, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھروتحریک میں نوجوانوں کو ایندھن بنایا گیا۔

جمعرات کے روز پارٹی کی نوجوان قیادت سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان خود چھپے رہے لوگوں کے بچوں کے ڈنڈے کھانے کیلئے آگے کردیا۔ اپنے بچے لندن میں بٹھا کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھیج رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن سے گرفتاری دینے کیلئے آئے تو نوجوانوں کو آگے نہیں رکھا، ایک شخص کھلے عام فتنہ فساد کرارہا ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ عمران خان نے پرویز الہٰی پر دباؤ ڈال کر اسمبلی تڑوا دی، کیا ضمانت ہے انتخاب کے بعد اسمبلی نہیں توڑے گاَ؟