Sunday, May 5, 2024

جیل بھرو تحریک، راولپنڈی سے زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان اور متعدد کارکنان نے گرفتاری دیدی

جیل بھرو تحریک، راولپنڈی سے زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان اور متعدد کارکنان نے گرفتاری دیدی
February 24, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز آج راولپنڈی سے فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری صداقت عباسی اور اعجاز خان جازی نے گرفتاری دے دی۔

پی ٹی آئی کے 80 سے زائد کارکن بھی گرفتار ہوئے، قیدیوں کی تین گاڑیاں کارکنوں کو تحویل میں لے کر چلی گئیں۔

زلفی بخاری نے پولیس وین سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گرفتاری دے دی ہے، راولپنڈی میں جس طرح لوگ نکلے ہیں ان سب کو شاباشی دیتا ہوں۔

 پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی، کارکنوں نے علامتی ہتھکڑیاں بھی باندھے رکھیں۔ پولیس کی جانب سے بھی گرفتاریوں کے لیے اعلانات کیے گئے۔