Wednesday, May 8, 2024

جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی اور عمران نیازی کیلئے ڈوب مرو تحریک بن چکی، رانا ثناء اللہ

جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی اور عمران نیازی کیلئے ڈوب مرو تحریک بن چکی، رانا ثناء اللہ
February 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی اور عمران نیازی کیلئے ڈوب مرو تحریک بن چکی۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا بندوبست ہے، پہلے دور کی جیلیں بھریں گے۔ پھر لاہور اور پنڈی کی باری آئے گی،، آئندہ الیکشن میں قوم ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس کردے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ بولے عمران خان کا کھیل تماشا اب زیادہ دیر نہیں چلے گا، انصاف کا پیمانہ سب کیلئے ایک ہونا چاہئے۔