Thursday, April 18, 2024

جیل بھرو تحریک کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے، فواد چودھری

جیل بھرو تحریک کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے، فواد چودھری
February 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے جیل بھرو تحریک کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور پی ڈی ایم کا ججز پر حملہ شرمناک ہے، آئین کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ آخری امید ہے، امید ہے عدالتیں حکومت کا پریشر نہیں لیں گی، عدلیہ پر دباؤ بڑھایا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

عجیب غریب حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا، حماد اظہر

رہنماء تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا ہے عجیب غریب حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا، گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں جمہوریت نہیں، حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیں، آنے والے دنوں میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

امید ہے آئندہ 10 دن میں سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ پر فیصلہ سنا دے گی، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ امید ہے آئندہ 10 دن میں سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ پر فیصلہ سنا دے گی، پتہ چل جائے گا تاریخ کس نے دینی ہے اور کس نے جیل جانا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی جانب سے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کرے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔