Friday, April 26, 2024

جیکب آباد اور نواب شاہ میں جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج

جیکب آباد اور نواب شاہ میں جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج
June 30, 2022 ویب ڈیسک

جیکب آباد/ نواب شاہ (92 نیوز) - جیکب آباد اور نواب شاہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

جیکب آباد میں مرکزی کال پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے ضلعی دفتر سے لیکر ایس ایس پی آفس تک ریلی نکالی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے، بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ادھر دوسری جانب نواب شاہ میں بھی جے یو آئی کارکنوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔