Friday, May 17, 2024

جیف بیزوس کی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچیز سے منگنی

جیف بیزوس کی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچیز سے منگنی
May 23, 2023 ویب ڈیسک

سیٹل (92 نیوز) - دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچیز سے منگنی کرلی ہے۔

ایما زون کے بانی 59 سالہ جیف بیزوس کی گرل فرینڈ 53 سالہ امریکی صحافی اور اینکر ہیں۔ بیزوس اور میکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں جبکہ ان کی گرل فرینڈ لورین سانچیز کی پہلی شادی سے 2 بچے ہیں۔

جیف بیزوس نے جنوری 2019 میں اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بیزوس اور لورین سانچیز نے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

یہ جوڑا اس وقت کانز فلم فیسٹیول کے لیے فرانس میں ہے جہاں وہ ستاروں سے سجی پارٹی سرکٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔