Friday, March 29, 2024

جی سیون اجلاس میں روس پر نئی پابندیوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جی سیون اجلاس میں روس پر نئی پابندیوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
June 28, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - جی سیون اجلاس میں روس پر نئی پابندیوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.28 ڈالر کے اضافے سے  109.81 ڈالر فی بیرل میں فروخت جبکہ بر طانوی برینٹ خام تیل 2.22 ڈالر کے اضافے سے  فی  بیرل قیمت 115.29 ڈالر پر آ گئی۔   

امریکی  اسٹاک  مارکیٹ فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا شکار ہے۔ ڈاؤ انڈیکس 62 پوائنٹس کی  کمی سے 31ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈپی 500انڈیکس 11.63 پوائنٹس  گر کر  39ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک انڈیکس 83پوائنٹس کی  کمی  سے 11ہزار 324 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب یورپین  اسٹاک مارکیٹ میں  تیزی سے ٹیک  کمپنیوں کے حصص بڑھ گئے۔ یورو اسٹاکس  600 انڈیکس 0.51 فیصد اضافے سے415.09 پوائنٹس پر بند  ہوا۔ یورو اسٹاکس میں ڈچ کمپنی  پروسس کے حصص میں 16 فیصد  اضافہ ہوا۔ ڈیکس انڈیکس 0.56 فیصد اضافے  سے 13 ہزار 186 پوائنٹس   پر بند  ہوا جبکہ  ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.69 فیصد بڑھ کر 7ہزار 258 پوائنٹس پر  بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی  اور کاپر  کے ریٹ گر گئے۔ سونے کی فی اونس قیمت 0.38 فیصد کمی  سے 1824 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 0.6 فیصد  کمی سے 21.17 ڈالر ہو گئی۔ کاپرکی فی گرام قیمت 0.21فیصد  کمی  سے 3.75 ڈالر ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں پلاٹینم  اور پلاڈئیم  کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ پلا ٹینم کی  فی اونس قیمت 0.10فیصد بڑھ کر 905 ڈالر ہو گئی۔ پلاڈئیم کی فی اونس قیمت0.60فیصد  اضافے  سے 1870 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن  قیمت  میں 54 ڈالر کا اضافے   کے ساتھ بڑھ کر  1145ڈالر فی ٹن   ہو گئی۔ گند م کی فی ٹن قیمت 8 یوروکی کمی سے 350 یورو  ہو گئی۔

دوسری جانب ترکی  کے بینکوں  نے لیرا  میں قرضوں کے اجرا   پر پابندی عائد کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مرکزی  بینک حکام کا کہنا ہے کہ  قرضہ  لینے  کی خواہشمند کمپنیوں کو فارن  ریزرو فروخت کرنا ہونگے۔ 15 ملین لیرا کے اثاثوں  کے مساوی ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر ہونا ضروری  ہیں۔ کمپنیوں کے فارن فنڈز ان کے اثاثوں سے10 فیصد زیادہ ہونے چاہئیں۔ قرضوں پر پابندی   کا مقصد لیرا کی گرتی  ہوئی قدر کو کنٹرول کرنا ہے۔