Friday, September 30, 2022

جی ڈی اے ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، فہمیدہ مرزا کا اعلان

جی ڈی اے ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، فہمیدہ مرزا کا اعلان
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے اعلان کرتے ہوئے کہا جی ڈی اے ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فہمیدہ مرزا بولیں کہ اسپیکر کسی رکن کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتے۔ وزیراعظم کو سیاسی اور منتخب لوگوں کا تھنک ٹینک بنانے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ تمام رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔