Monday, May 6, 2024

جی 20 اجلاس میں روس کے خلاف مہم کیوں چلائی؟، روسی فوج کی یوکرین پر میزائلوں کی بارش

جی 20 اجلاس میں روس کے خلاف مہم کیوں چلائی؟، روسی فوج کی یوکرین پر میزائلوں کی بارش
November 16, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - جی 20 اجلاس میں روس کے خلاف مہم چلانے پر روسی فوج نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

روس یوکرین جنگ میں شدت آ گئی۔ روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین پر سو سے زائد میزائل داغے۔ ایک میزائل دارالحکومت  کیف کے وسط میں گرا۔ آدھے شہر کی بجلی منقطع ہو گئی۔

یوکرینی حکام کا   کہنا ہے کہ  روسی میزائلوں نے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔  خبر ایجنسی   کے مطابق روس  کی طرف سے  فائر کیے گئے دو میزائل  یوکرین  کی سر حد کے قریب پولینڈ کے گاؤں  میں  بھی گرے۔ میزائل گرنے سے  پولینڈ میں دوافراد ہلاک ہوگئے۔ روسی  میزائل گرنے کے بعد پولینڈ نے  قومی سلامتی  کا  ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ادھر۔ یو کرین  کے صدر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر پولینڈ پر حملہ کر رہا ہے جو کہ نیٹو کا  ممبر ملک ہے۔