Monday, May 6, 2024

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی گورنر سندھ مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی گورنر سندھ مقرر ، نوٹیفکیشن جاری
November 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کی تاریخ میں طویل عرصہ تک گورنرسندھ رہنے والے عشرت العباد کی چھٹی ہوگئی ہے جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی نئے گورنر بن گئے جبکہ ایوان صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر ان کی  تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی تاریخ میں طویل ترین عرصہ تک گورنر سندھ رہنے والےڈاکٹر عشرت العباد کی چھٹی ہوگئی ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کردیا ہے، ایوان صدر نے ان کی تقرری کا  نوٹفیکشن بھی جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقا ت میں ہوا۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو 2002ءکے انتخابات کے بعد اس وقت کے صدر پرویزمشرف نے گورنرلگایا تھا۔۔عشرت ا لعباد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا تاہم 2013 میں کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے بعد ایم کیو ایم نے ان سے لاتعلقی کااظہارکیا تھا گزشتہ ماہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے عشرت العباد پر دہری شہریت رکھنے اور کرپشن کے الزامات عائد کئے  جس کے بعد سے ان پر کافی دباﺅ آگیا تھا۔ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔ 2008ءمیں مسلم لیگ ن نے انہیں اپنا صدارتی امیدواربھی نامزد کیا تھا ۔