Thursday, April 25, 2024

جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے آسیہ بی بی کیس سننے سے انکار کر دیا

جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے آسیہ بی بی کیس سننے سے انکار کر دیا
October 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی جانب سے سزائے موت کےخلاف اپیل کی درخواست دائر کی گئی جس پر سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی گئی۔ درخواست پر دوران سماعت جسٹس اقبال حمید الرحمن نے سماعت سے انکار کر دیا جس کے باعث معاملے کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ وقتی طور پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی۔