Wednesday, May 8, 2024

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام چیئرمین نیب کیلئے فیورٹ

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام چیئرمین نیب کیلئے فیورٹ
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام چیئرمین نیب کیلئے فیورٹ ہوگیا، نیب کیسز کی وجہ سے فواد حسن فواد کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہو گیا مقبول باقر کا نام پیپلز پارٹی کی طرف سے سامنے آیا۔ فواد حسن فواد کے نام کی تجویز نواز شریف نے بھجوائی ہے۔

نیب میں کیسز ہونے کی وجہ سے فواد حسن فواد پر اتفاق نہ ہونے کاامکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے مزید ناموں پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں مشاورت ہوگی۔

بشیر میمن کے نام پر آصف زرداری متفق نہیں ہیں۔ جسٹس ر مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں۔