Saturday, April 20, 2024

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کی سفارش معطل

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کی سفارش معطل
August 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش معطل کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سفارش معطل کردی، پی اے سی کی سفارشات کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ اگست تک جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر احکامات جاری کیے، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اختیارات کا معاملہ دو دیگر پٹیشنز میں بھی اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے بتایاکہ یہ معاملہ اب پی اے سی سے انکوائری کمیشن میں چلا گیا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ کیا پی اے سی نے کارروائی ختم کر دی ہے؟ آئندہ سماعت پر آگاہ کریں، قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ اگر کمیٹی میں کارروائی نہیں چل رہی تو درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔