Sunday, September 8, 2024

نئی تاریخ رقم، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے حلف اُٹھا لیا

نئی تاریخ رقم، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے حلف اُٹھا لیا
January 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، عدالت عظمی کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ 

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب حلف برداری میں ججز، وکلاء اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔ نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی۔

جسٹس عائشہ ملک حلف اٹھانے کے ٹھیک 8 سال بعد 23 جنوری 2030 کو چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گی اور یکم جون تک چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سر انجام دینگی۔