Tuesday, May 7, 2024

جشن بہاراں، ٹورڈی لاہور سائیکل ریس، میراتھن اور فن ریس لبرٹی پہنچ کر اختتام پذیر

جشن بہاراں، ٹورڈی لاہور سائیکل ریس، میراتھن اور فن ریس لبرٹی پہنچ کر اختتام پذیر
March 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی جشن بہاراں 42 کلومیٹر پر مشتمل ٹورڈی لاہور سائیکل ریس اور میراتھن اور فن ریس واپس لبرٹی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں ٹورڈی لاہور سائیکل ریس کا افتتاح ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کیا۔ ٹورڈی لاہور سائیکل ریس میں سیکڑوں سائیکلسٹ شریک ہوئے۔

ڈائرریکٹرجنرل اسپورٹس نے کہا کہ جشن بہاراں ٹورڈی لاہور سائیکل ریس، میراتھن اور فن ریس جشن بہاراں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ سائیکل ریس میں ملک بھر سے پروفیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے اکتوبر میں انٹرنیشنل میراتھن کرانے کا بھی اعلان کیا، 42 کلومیٹر میل کیٹیگری کی ریس صبح 7 بجے اور فی میل کی کیٹیگری کی ریس ساڑھے 7 بجے شروع ہوئی۔ فیملی فن ریس میل کا 9 بجکر 30 منٹ جبکہ فیملی فن ریس 10 بجے آغاز ہوا۔

وہیل چیئر کیٹیگری ریس 10 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوئی، میراتھن اور سائیکل ریس واپس لبرٹی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

سی ٹی او لاہورمستنصرفیروزنے کا میراتھن، ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کے پرامن انعقاد پر ڈویژنل افسران، سرکل افسران کو شاباش دی ہے۔