Thursday, March 28, 2024

جس طریقے سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی اس نے عمران خان کو زندہ کر دیا، شیخ رشید

جس طریقے سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی اس نے عمران خان کو زندہ کر دیا، شیخ رشید
May 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے جس طریقے سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی اس نے عمران خان کو زندہ کر دیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے سعودی عرب اور یواے ای نے انکو ٹھینگا دکھا دیا۔ جس طریقے سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی اس نے عمران خان کو زندہ کر دیا۔ خان کی سیاسی پوزیشن جیسی آج ہے 21 دن پہلے نہیں تھی۔ انکی دو ووٹوں کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ لندن میں نوازشریف کی ملاقاتوں کا عمران خان کو علم تھا۔

 قبل ازیں شیخ رشید کا حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہنا تھا لانگ مارچ کے نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں۔ حالات کو ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں، مگر یہ حالات کو کہیں اور لے جانا چاہتے ہیں۔ سیاست ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے، دعا ہے ملک میں امن رہے، جھاڑو نہ پھر جائے۔ میرا بھتیجا لاپتہ ہے، یہ بتاتے نہیں وہ کہاں ہے۔ لاتعداد شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، فیصل آباد والا مدعی رانا ثناء اللہ کا خاص بندہ ہے۔ میں اجرتی قاتل سے نہیں ڈرتا، مجھے بتائیں کس تھانہ میں گرفتاری ڈالوں؟