Thursday, April 25, 2024

یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، پرویز خٹک

یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، پرویز خٹک
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی۔

منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے جانا ہے استعفی دیدے ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہوگا۔ ہفتے بیس دن میں آرمی چیف سے ملاقات ہو جاتی ہے، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پتہ نہیں آپ کو کیوں نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے، یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں۔ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔