Wednesday, April 24, 2024

جرمنی یوکرین جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کی قیمت ادا کرنے لگا، معیشت تیزی سے زوال پذیر

جرمنی یوکرین جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کی قیمت ادا کرنے لگا، معیشت تیزی سے زوال پذیر
August 22, 2022 ویب ڈیسک

برلن (92 نیوز) - جرمنی یوکرین جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کی قیمت ادا کرنے لگا، جرمن معیشت تیزی سے زوال کا شکار ہورہی ہے، مہنگائی 70 سال کی بلندترین شرح کو چھونے کے قریب ہے، توانائی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا۔

یوکرین جنگ میں امریکا کا ساتھ جرمنی کو معاشی طور پر تباہ کرنے لگا، کساد بازاری عروج پر پہنچ گئی، مرکزی بینک نے مہنگائی کی شرح 70 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا الرٹ جاری کردیا۔ جرمنی کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

ادھر جرمن حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے سخت فیصلے کرلئے، ایئرکنڈیشنر چلانے پر پابندی لگا دی گئی، شام کے بعد سرکاری عمارتوں کی روشنیاں بند کردی جائیں گی۔

نئے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام پانچ منٹ زیادہ نہ نہائیں، کھانا کم پکائیں، ایئرکنڈیشنرز کو مکمل طور بند کردیں۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو اقتصادی پابندیوں کا بدلہ لے رہا ہے، نارڈ اسٹریم سے صرف 20 فیصد گیس سپلائی کی جارہی ہے، یہ بھی کسی بھی وقت بند کی جاسکتی ہے۔

جرمن انرجی ریگولیٹرایجنسی کا کہنا ہے کہ ہم گیس کے خوفناک بحران سے دوچار ہونےجا رہے ہیں۔