Saturday, September 21, 2024

جرمنی، پولیس آپریشن میں یرغمالی افراد بازیاب، ملزم ہلاک

جرمنی، پولیس آپریشن میں یرغمالی افراد بازیاب، ملزم ہلاک
December 11, 2022 ویب ڈیسک

ڈریسڈن (92 نیوز) - جرمنی میں پولیس نے آپریشن کرکے تمام یرغمالی افراد کو بازیاب کرالیا جبکہ کارروائی میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

ملزم نے شاپنگ مال میں گھس کر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا تھا، واقعہ ڈریسڈن کے تاریخی سٹی سینٹر کے شاپنگ مال میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نفسیاتی مریض تھا، واقعہ سے پہلے 62 سالہ ماں کو قتل کیا۔