Monday, April 22, 2024

جرمن شہر کلون کی سب سے بڑی مسجد کو جمعہ کی اذان سپیکر پر دینے کی اجازت

جرمن شہر کلون کی سب سے بڑی مسجد کو جمعہ کی اذان سپیکر پر دینے کی اجازت
October 14, 2022 ویب ڈیسک

کلون (92 نیوز) - جرمنی کا شہر کلون اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ کلون شہرمیں جرمنی کی سب سے بڑی مسجد کو جمعہ کی اذان سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی۔

مسجد کی جانب سے جمعہ کی نماز کے لئے پانچ منٹ دورانیے کے اندر اذان دی جاسکتی ہے، خوبصورت طرزِ تعمیر کا شاندار شاہکار سنٹرل مسجد اپنے اندر 1200 نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ اس کا افتتاح 2018 میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کیا تھا۔

آج نمازِجمعہ کےبعد سیکڑوں نمازیوں کی موجودگی میں نمازِجمعہ کی اذان گونجی توماحول پر سحر طاری ہوگیا۔