Saturday, September 21, 2024

جرمن کمپنی لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے پر آمادہ

جرمن کمپنی لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے پر آمادہ
December 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا ہوگی، جرمن کمپنی سولر پینل مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا۔

جرمن کمپنی لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے پر آمادہ ہوگئی، سولرپینل مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری پر دلچسپی ظاہر کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے جرمن کمپنی اینو ویٹو ٹیکنو پلس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکاستن وینس کی قیادت میں سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے سستی بجلی ملے گی، ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی براہ راست انڈسٹریل اسٹیٹس کو دی جائے گی۔ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کی پیداواری لاگت میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سٹریٹ لائٹس کا نظام سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر ز آفس، سپورٹس گراؤنڈزاور دیگر ادارے سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی قائم کی جائے گی۔