Sunday, May 19, 2024

جونیئر لیگ سے ہم چیمپئنز بنائیں گے، رمیز راجہ

جونیئر لیگ سے ہم چیمپئنز بنائیں گے، رمیز راجہ
September 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے جونیئر لیگ سے ہم چیمپئنز بنائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ کے پاک افغان میچ میں ہلڑبازی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئی سی سی میں احتجاج کرانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم  نے پوری قوم کو جوڑ دیا۔ انہوں نے اسی سال جونیئرلیگ کروانے کااعلان بھی کیا۔

رمیز راجہ نے بابراعظم کی جلد بحالی کی امید ظاہر کی۔ فائنل میں مزید بڑا اسکور کرنے کا یقین بھی ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر چیئرمینوں کی طرح تین سال کے لئے نہیں آئے اسی لیے جلدی فیصلے لے رہے ہیں۔