Wednesday, April 24, 2024

جولائی تا دسمبر 6 ماہ میں بڑے صنعتی پیداواری یونٹس میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا، فرخ حبیب

جولائی تا دسمبر 6 ماہ میں بڑے صنعتی پیداواری یونٹس میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا، فرخ حبیب
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے جولائی تا دسمبر6 ماہ میں بڑے صنعتی پیداواری یونٹس میں7.4 فیصد اضافہ ہوا۔

فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جب بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے تو معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ پائیدار معیشت کی نشانی ہوتی ہے۔ یہ اعداد و شمار ان کوچپ کروانے کیلئے کافی ہیں جو بلاوجہ معیشت کی تباہی کا رونا روتے ہیں۔