جولائی میں پٹرول اور ڈیزل 300 سے 310 روپے فی لٹر تک چلا جائیگا، عمر ایوب

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کہا کہ جولائی میں پٹرول اور ڈیزل 300 سے 310 روپے فی لٹر تک چلا جائے گا۔
ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے بجلی بھی 40 روپے پر چلی جائے گی۔ حکومت جتنا مرضی جھوٹ بول لے، اگلے ماہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ گیس بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے، چھوٹی انڈسٹری اور چھوٹے دکانداروں کی دکانیں بند ہونے جا رہی ہیں۔