Friday, March 29, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز)مقبوضہ  کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا,وزیر اعظم نواز شریف قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس کے فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے. تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بحث ہوگی،اجلاس میں دو حکومتی بلز بھی منطور کرائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ وزیر اعظم ملک کی موجودہ صورتحال ،مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں مقبوضہ کشمیر،وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر بحث کرینگی اور حکومت کو اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی دی جائیں گی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مذمی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔