Friday, May 3, 2024

جوڈیشنل کمیشن میں غنڈہ گردی کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، رانا ثناء

جوڈیشنل کمیشن میں غنڈہ گردی کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، رانا ثناء
February 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے جوڈیشنل کمیشن میں توڑ پھوڑ اورغنڈہ گردی کی گئی، جوڈیشنل کمیشن میں غنڈہ گردی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج اسلام آباد جوڈیشل کمپلکس پر حملہ کیا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔