اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مقدمہ سیون اے ٹی اے، تین سو تریپن اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ کے ساتھ 25 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ایک منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، گرفتاریوں کے لئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔