Thursday, April 18, 2024

جوبائیڈن کے بھائیوں اور بہن سمیت دوسو امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد

جوبائیڈن کے بھائیوں اور بہن سمیت دوسو امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد
November 12, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن کے بھائیوں اور بہن سمیت دوسو امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 200 امریکی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان افراد میں صدر جو بائیڈن کے دو بھائی اور ایک ہمشیرہ شامل ہیں۔ یہ پابندیاں واشنگٹن کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔

صدر جو بائیڈن کی بہن ویلری بائیڈن اوینز اور بھائیوں جیمز برائن بائیڈن اور فرانسس ولیم بائیڈن روس نہیں جا سکیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔