Tuesday, July 23, 2024

اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جے آئی ٹی کی تقریباً 3 گھنٹے تک تفتیش

اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جے آئی ٹی کی تقریباً 3 گھنٹے تک تفتیش
August 25, 2023 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - 9 مئی واقعات پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اٹک جیل پہنچی، چیئرمین پی ٹی آئی سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم لاہور میں سانحہ 9 مئی میں کور کمانڈر ہاؤس کے مقدمہ میں تفتیش کے لئے پہنچی تھی، جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور ہیں۔

دوسری طرف لاہور پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک اور مقدمہ میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ پولیس کی درخواست منظور کرلی۔