Friday, April 26, 2024

جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
December 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو 95 اکیڈمی ایوارڈز، آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اسی کیٹگری میں ایک بھارتی فلم ’’ لاسٹ فلم شو ‘‘ بھی شامل ہے۔

پاکستان کے مختلف صوبوں میں پابندی کا شکار یہ فلم آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی پہلی سلیکشن بننے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فلم میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔