Sunday, September 8, 2024

جو کپتان سے غداری کرے گا اسکی سیاست ختم، اسد عمر

جو کپتان سے غداری کرے گا اسکی سیاست ختم، اسد عمر
November 14, 2022 ویب ڈیسک

چک جھمرہ (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کہتے ہیں جو کپتان سے غداری کرے گا اسکی سیاست ختم، عمران خان عوام کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

چک جھمرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے فیصلے لندن اور امریکا میں ہو رہے ہیں، پیغام دینا چاہتے ہیں ہم کوئی غلام تو نہیں۔ ان امپورٹڈ کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کسان کو ڈیزل نہیں مل رہا، کل اعلان ہوا فیکٹریوں کو گیس نہیں ملنی، عوام اور کپتان سے کیسے بچنا یہ صرف اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔

جلسے کے بعد اسد عمر کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔