Friday, March 29, 2024

جو غلطی نواز شریف نے کی وہی عمران خان نے کی، چودھری پرویزالہٰی

جو غلطی نواز شریف نے کی وہی عمران خان نے کی، چودھری پرویزالہٰی
April 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ جو غلطی نواز شریف نے کی وہی عمرا ن خان نے کی۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا۔ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ان کا بیانیہ ان کو سپورٹ فراہم کرے گا۔

 چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ق لیگ کو الیکشن کمشنر پر اعتراض نہیں، نئی انتخابی اصلاحات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شریفوں کی کسی بات پر یقین نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار مجھ سے ڈرتا تھا میں اسے ہدایت دیتا تھا۔ کہا کہ چودھری سالک اور طارق بشیر چیمہ ق لیگ میں واپس آئیں گے، سالک حسین اور طارق بشیر ابھی وزارت کا چسکا لے لیں۔ بولے کہ طارق بشیر چیمہ نے آصف زرداری کے کہنے پر ووٹ کیا۔

ادھر دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ماننے سے انکارکردیا۔ بولے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریفوں والا رویہ نہیں رکھا۔ ن لیگ والے اٹھائیس دن اتنظار کرلیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔

پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے بات چیت میں چودھری پرویزالہٰی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا صوبے میں آئینی بحران ہے۔ وزیراعلیٰ کا اُمیدوار تو میں تھا، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہیں، الیکشن متنازع نہیں بلکہ الیکشن ہوا ہی نہیں۔ اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے۔

اسپیکرچودھری پرویزالہی نے کہا کہ رات کو چیف سیکرٹری اور آئی جی نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔