Tuesday, April 16, 2024

جو بائیڈن کا افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر میں سے نصف رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا اعلان

جو بائیڈن کا افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر میں سے نصف رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا اعلان
February 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے منجمد سات ارب ڈالر میں سے نصف رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔

افغان عوام کی بھوک اور تنگ دستی امریکہ کو نظر نہ آئی۔ افغانستان کے منجمد 7 ارب ڈالر میں سے نصف رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

امریکی صدر نے افغان فنڈز دو حصوں میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ ساڑھے تین ارب ڈالر نائن الیون کے متاثرین کو دینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری طرف طالبان ترجمان نے امریکی فیصلے کو چوری قرار دے دیا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا چوری ہے۔