اسلام آباد (92 نیوز) - ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی تحلیل ہوگی اس پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کاالیکشن دوبارہ ہوگا۔ جتنے بھی ارکان مستعفی ہونگے 60 روز میں ضمنی انتخابات کرادینگے۔ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً 5 سے 7 کروڑ خرچ ہوگا۔ ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں۔
مزید کہا کہ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جو ہم نے کیا۔ قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے۔ پنجاب، کےپی اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئے گا۔ اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہوگا۔