Friday, April 26, 2024

جنین میں اسرائیلی فورسز کا دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

جنین میں اسرائیلی فورسز کا دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی
May 11, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - مقبوضہ بیت المقدس میں جنین میں اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق جبکہ ایک زخمی  ہوا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق شیریں ابو اقلاح الجزیرہ کی عربی سروس کی ممتاز صحافی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیریں ابواقلاح کی فورسز کی فائرنگ سے موت پر اسرائیل کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔