Saturday, July 27, 2024

جنید جمشید کے مداح آج ان کا 59واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

جنید جمشید کے مداح آج ان کا 59واں یوم پیدائش منا رہے ہیں
September 3, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جنید جمشید کے مداح آج ان کا 59واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھر کرنے والے ہر دلعزیز جنید جمشید کی سحر انگیز اور پرتاثیر آواز، جو بھی گیت گایا وہ زبان زدعام ہوگیا۔

کیریئر کے عروج پر گلوکاری اور موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو تبلیغ کی راہ پر ڈالا، پھر نعتیہ کلام پڑھنے شروع کیے تو یہاں بھی لوگوں کے دل جیت لیے۔

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جنید جمشیدکا واقعی دل بدل گیا تھا۔ دین کی راہ پر چلتے ہوئے عشق حقیقی کی تلاش میں انہوں نے سکون قلب پالیا۔

ان کی نعت الہٰی تیری چوکھٹ پر بن کر سوالی آیا ہوں اور محمد کا روزہ قریب آرہا ہے نے سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیئے۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو حویلیاں کے مقام پر طیارہ حادثے میں خالق حقیقی سے جاملے۔